Saturday, June 4, 2016

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سندھ نظر انداز

Sindhi Press - Sindh Nama Sohail Sangi
Nai Bat June 4, 2016
 وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سندھ نظر انداز 
 پانی کے معاہدے پر نظرثانی کی فرمائشیں
سندھ نامہ ۔۔۔ سہیل سانگی

 سندھ حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کی اقتصادی پالیسی پر سخت تنقید کی ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگراموں میں صرف پنجاب کو خوش کیا گیا ہے سندھ سمیت باقی تین صوبے مطمئن نہیں ۔ 

انہوں نے شکوہ کیا کہ 800 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے لئے صرف ساڑھے بارہ ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں سندھ کو 70 ارب روپے کم دیئے گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے سکھر بیراج کی بحالی، کے بی فیڈر کی لائننگ، سمندر بردہونے سے زمینوں کو بچانے کے لئے اہم منصوبے پیش کئے جن پر وفاقی حکومت نے غور ہی نہیں کیا۔ وفاقی حکومت کے اس رویے پر سندھ کے مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ انتظامی امور کے بعد صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان اس مرتبہ مالی معاملات پر تناﺅ پیدا ہونے جار ہا ہے۔ 

 مختلف سندھی اخبارات نے اپنے اداریوں اور مضامین میں اس موضوع پر بحث کی ہے۔ 

 روزنامہ سندھ ایکسپریس ” اپنی مرضی کو ترقی کا نام دینے والی وفاقی حکومت“ کے عنوان سے لکھتا ہے کہ بجٹ کے بارے میں جو تفصیلات تاحال سامنے آئی ہیں ان سے لگتا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا پہاڑ ٹوٹنے والا ہے۔ بجٹ میں تقریبا 12 کھرب 52 ارب روپے خسارہ ہے۔ اس کے علاوہ 160 ارب روپے ٹیکسوں میں رعایت واپس لے لی گئی ہے عینی یہ ٹیکس عوام سے وصول کئے جائیں گے۔ اخبار سالانہ ترقیای پروگرام پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھتا ہے ک ہ حکومت اپنی مرضی کو ہی ملک کی خوشحالی کا نام دے رہی ہے، اور کسی دوسرے کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبوں کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی۔ 

سندھ کے لئے کم ترقیاتی منصوبے اور رقومات رکھنے پر صوبائی حکومت نے احتجاج کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے بھی کہا ہے کہ وہ اجلاس میں جس مقصد کے لئے آئے تھے وہ ھاصل نہیں ہو سکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اب وزیراعظم کو ایک خط لکھنے جا رہے ہیں کہ کس طرح سے سندھ کو وفاقی ترقیاتی منصوبں میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ 

وزیر اعظم نے گڈو بیراج کی مرمت اور حیدرآباد سے سکھر تک موٹر وے کی تعمیر کا اعلان کیا تھا لیکن جب بجٹ بنا تو وزیرعظم کے اعلان کو نظرانداز کیا گیا ۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے سندھ نے 180 اسکیمیں تیار کی تھی۔ جس میں سے سندھ کی صرف گیارہ اسکیمیں شامل کی گئی ہیں ۔ 

تھر کول کے پانی کے منصوبے کے لئے صوباءحکومت نے مطالبہ کیا کہ پانچ کروڑ روپے سے یہ رقم بڑھا کر دو ارب روپے کی جائے کیونکہ اس منصوبے پر کل لاگت دس ارب روپے آنی ہے۔ رقم میں اضافہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ منصوبے میں نصف رقم وفاق کو ادا کرنی ہے۔ وفاق کو اپنی یہ روش ترک کر کے صوبوں کی ضروریات اور مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ ترقیاتی پروگرام اور مالی معاملات ایسے ہوتے ہیں جن کا مجموعی ترقی پر اثر چاہے کچھ دیر سے ہی سہی، پڑتا ہے۔ ترقی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے غربت اور سیاسی احساس محرومی کے معاملات کا بھی براہ راست تعلق ہے۔ 

 چیئرمین واپڈا خالد محمود نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر، پہلے منگلاڈیم بھرنے، ڈاﺅن اسٹریم کوٹری پانی چھوڑنے کا مطالعہ کرنے کے سلسلے میں 1991 کا پانی کا معاہدہ خاموش ہے۔ اس کے لئے صوبوں کے درمیان نئے ضمنی معاہدے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن متنازع معاملات حل نہیں کر سکتیں، اس کے لئے سیاسی قیادت کو آگے آنا پڑے گا۔

 ان کے ان نکات کو سندھ ماہر آ بپاشی ادریس راجپوت نے روزنامہ کاوش میں اپنے طویل مضمون میں مسترد کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ 2003 میں ارسا نے پانی کے معاہدہ کا جائزہ لینے کئے ماہر آبپاشی اے این جی عباسی کی قیادت میں ایک میٹی تشکی دی تھی جس نے بعض رہنما اصول ترتیب دیئے تھے ۔ 

عباسی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ۱) 1994 کی وزارتی کمیٹی کے فیصلے کے تحت پانی کی تقسیم بنیادی معاہدے کے خلاف ہے۔ ۲) موجودہ سہ سطحی پانی کی تقسیم غلط ہے۔ ۳) پانی کی قلت کی صورت میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو اس قلت سے مستثنیٰ قرار دینا درست نہیں۔ 

فاضل ماہر آبپاشی مسٹر راجپوت کا کہنا ہے کہ ایک متفقہ دستاویز کی موجودگی میں کسی نئے یا ضمنی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ ان کے مطابق عباسی کمیٹی کی سفارشات میں منگلا ڈیم بھرنے کے حوالے سے بھی رہنما اصول موجود ہیں۔ جہاں تک ڈاﺅن اسٹریم کوٹری پانی
 چھوڑنے کی بات ہے ۔ 

سندھ نے 1991 کے معاہدے کے وقت بھرپور طریقے سے یہ س مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اس کی ابتک نہیں انی گئی۔ تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ معاملے کا جائزہ ینے کے لئے اسٹڈی کرائی جائے گی۔ 2005 تک مختلف تحقیق ہوئیں۔ اور سب میں یہ کہا گیا کہ ڈاﺅن اسٹریم کوٹری پانی چھوڑنا چاہئے لیکن اس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔

 ادریس راجپوت صاحب کا کہنا ہے کہ چشمہ جہلم اور تونسہ پنجند لنک کینالس میں اس شرط پر بنائے گے تھے کہ یہ دونوں دائمی بہنے والے کینال نہیں ہونگے۔ بلکہ صرف سیلاب کی صورت میں ہی ان میں پانی چھوڑا جائے گا وہ بھی اس شرط پر کہ اس میں سندھ کی رضامندی شامل ہوگی۔ لیکن کئی برسوں سے اس بنیادی شرط کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اور ان کینالز میں سیلاب کے موسموں کے علاوہ بھی پانی دیا جاتا ہے اور اس ضمن میں سندھ سے پوچھا بھی نہیں جاتا۔ 

http://naibaat.com.pk/ePaper/lahore/04-06-2016/details.aspx?id=p13_03.jpg

No comments:

Post a Comment