Thursday, April 12, 2018

سندھ نامہ: سندھ کی وفاق کے پاس اہمیت نہیں۔

April 6, 2018
 سندھ نامہ سہیل سانگی 
 موجودہ اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل ہونے کی طرف جارہی ہے۔ متوقع انتخابات کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب نئے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ گزشتہ برسوں میں کیا منصوبے بنائے گئے اور کس پر کتنا کام ہوا؟ یوں گزشتہ دس سال کی حکومتی کارکردگی بھی سامنے آرہی ہے۔ دوسری طرف سندھ کے مرکز کے ساتھ معاملات بھی سر ٹھا رہے ہیں۔ 

روزنامہ سندھ ایکسپریس لکھتا ہے کہ سندھ کے وجود سے متعلق بعض انتہائی اہم
 معاملات وفاق کے نام پر ان اداروں کے پاس ہیں زیر بحث ہے جو بظاہر وفاق کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ لیکن ان کی بحث کا رخ بتاتا ہے کہ ان کے پاس پنجاب کے حق میں فیصلہ کے علاوہ کوئی اختیار نہیں۔ گزشتہ روز دو خبریں شایع ہوئی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ خواہ کتنی ہی چیخ و پکار کرتا رہے لیکن اس کی وفاق کے پاس کوئی اہمیت نہیں۔ ایک خبر ایف بی آر کی جانب سے سندھ کے حصے سے 9 ارب روپے کٹوتی کرنے کے بارے میں ہے۔ خبر کے مطابق عزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے غیر قانونی طور پر کی گئی کٹوتی سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھا جائے گا۔ اور یہ معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھی اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نسدھ نے بتایا کہ ایف بی آتر گزشتہ کئی برسوں سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس کی مد میں غیر آئینی کٹوتی کرتا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق صوبائی کنسالیڈیٹیڈ فند نکالنے کا اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے۔ لہٰذا کیس بھی صوابدیدی اختیار کے ساتھ اس فنڈ سے رقم نکالنا غیر آئینی ہے۔ 
 اسی طرح سے نیشنل واٹر پالیسی کے نام پر جو منصوبہ زیر عمل ہے اس میں بھی سندھ کے بنایدی مطالبات کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ اسفران کا اجلاس طلب کر کے معاملے کے مختلف پہلوﺅں س پر بحث کے بعد یہ بات رکھی کہ دریائے سندھ پر ساحلی علاقے کے باشندوں کا پہلا حق تسلیم کیا جائے۔کیونکہ دریاءمیں پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے سمندر ساحلی پٹی پر زرخیز زمین تیزی کے ساتھ کو نگل رہا ہے۔ جس کو آگے بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجوزہ واٹر پالیسی میں ڈاﺅن اسٹریم کوٹری پانی چھوڑنے کا نقطہ لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچے کے علاقوں کا تحفظ بھی لازمی ہے۔ ہم وزیراعلیٰ کے اس موقف کو درست سمجھتے ہوئے اس کی حمایت کرتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سندھ کے ان مطالبات کو نئی واٹر پالیسی کا حصہ بنانا لازمی ہے۔ اس کے بغیر مرتب کی گئی واٹر پالیسی کسی طور پر بھی مشترکہ مفادات کی عکاسی نہیں کر سکے گی۔ 
یہ امر مسلسل دیکھا گیا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت سندھ کی کسی بھی تویز کو وہ ترجیح نہیں دے رہی ہے جو وفاق کی ذمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت اپنی آئنی مدت مکمل کرنے والی ہے، لیکن جاتے جاتے بھی اس حکومت کی پالیسیوں کا محور پنجاب سے ہٹ نہیں سکا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کو چھوٹے صوبوں میں پزیرائی نہیں مل سکی ہے۔ سندھ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ کما کر دینے والا صوبہ ہےس۔ جس کو جائز ھصے سے ویسے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ لیکن جو تھوڑی بہت رقم اس کے حصے میں آتی ہے اس میں بھی وفاقی ادارے کٹوتی کرتے رہتے ہیں۔ اس سے آخر سندھ کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ قومی ملیاتی کمیشن ایوارڈ میں آج تک پنجاب کی ہٹ دھرمی ملک میں مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کو مالی اور انتظامی معاملات ہیں ان میں بھی گھپلے کرنے سے سندھ میں مایوسی بڑھے گی۔ پانی مسئلہ اتنا ہی اہم ہے جتنا مالی وسائل کی تقسیم کا معاملہ ۔ لہٰذا وفاقی حکومت کو زیادہ سنجیدگی کے ساتھ سوچنا چاہئے کہ اس کی پالیسیاں ملک کو کس طرف لے جارہی ہیں۔ 

خراب حکمرانی اور انتظام کاری کا مثالی ماڈل
 روزنامہ کاوش ” خراب حکمرانی اور انتظام کاری کا مثالی ماڈل“ کے عنوان سے اداریے میں لکھتا ہے کہ سندھ میں کراب حکمرانی کے مثالی ماڈل میں اب چار چاند لگ گئے ہیں۔ خبر ہے کہ سندھ کے 400 منصوبے ہر سال فنڈ مختص کرنے کے باوجود 2033 سے اب تک مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔ 2003, 2005، 2007، 2008، اور 2010 میں بجٹ رکھ کر ان منصوبوں کو شروع کیا گیا تھا۔ لیکن 15 سال گزرنے کے بعد بھی ا یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔ان منصوبوں میں صنعتی علاقوں کا قیام، سڑکوں کی تعمیر اور مرمت، تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنا، ہسپتالوں میں نئے وارڈ قائم کرنا جیسے اہم منصوبے شامل تھے۔ لیکن ایک عشرے کے بعد بھی یہ منصوبے مثالی طرز حکمرانی اور مثالی انتظام کاری کا نمونہ بنے ہوئے ہیں۔ 
یہ منصوبے ای مدت کے دوران کیوں مکمل نہیں ہو سکے؟ محکمہ خزانہ کے قائم مقام سیکریٹری فرماتے ہیں کہ متعلقہ محکموں کے افسران میں اہلیت اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔ ایسا ہی سوال وزیرعلیٰ نے بھی اٹھایا ہے۔ سرکاری افسران اور عملے کی صلاحہت ایسی کیوں ہے؟ ان کی بھرتی کے وقت ایسے معیار کیوں نہیں مقرر کئے جاتے کہ ایسے افراد میرٹ پر آسکیں جو منصوبوں کوقت پر مکمل کر سکیں؟ یہ کام بھی حکومت کو ہی کرنا ہے۔ منصوبے مکمل نہ ہونے پر یہ افسران ہی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے پر الزام لگا کر خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں۔ 
 ظلم یہ ہے کہ عوام حکومت اور افسران کی چکی میں پس رہے ہیں۔ عوام کو سہولت نہ ملے ، اس پالیسی پر دونوں فریق متفق اور متحد ہیں۔ اگر فردا فردا ان سے مسائل اور ناکامیوں کا پوچھا جاتا ہے تو حکمران اور سیاستدان اس کے لئے بیوروکریسی کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ جبکہ افسران تمام ناکامیوں کا بوجھ حکمرانوں یعنی سیاستدانوں پر ڈالتے ہیں۔ عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آنے والے نمائندے عوام کے سمانے جوابدہ ہیں۔ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ اور دیگر سہولیات حاصل کرنے والے افسران بھی اصولی اور خلاقی طور پر عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ بدقسمتی سے مصیبت کے مارے عوام حخمرانوں اور بیوروکریسی کے سامنے جوابدہ بنے ہوئے ہیں۔ جن کو پوچھنا ہے یا احتساب کرنا ہے وہ پوچھنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ جن کو اپنے شعبے کی ناکامی اور کوتاہی پر خاموش رہنا ہے وہ مسلسل بلے جارہے ہیں۔ 
 ان نامکمل منصوبوں کی لسٹ میں ایسے منصوبے بھی شامل ہیں جو اگر مکمل ہوتےتو سندھ کی تصویر یہ نہیں ہوتی جو آج ہے۔

Sindh Nama, Sindhi Press, Sindhi Media

سہیل سانگی کالم ، اردو کالم، سندھ نامہ، سندھی پریس، سندھی میڈیا 

No comments:

Post a Comment