March 16
واٹر پالیسی پر سندھ کے تحفظات
سندھ نامہ
سہیل سانگی
سندھی میڈیا میں وائیس چانسلرز کے تقرر کے اختیارات گورنر سندھ کے بجائے وزیراعلیٰ کو دینے سے متعلق ایک بل اور کرشنا کولہی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کو موضوع بحث بنایا ہے۔ کرشنا کولہی اگرچہ مجموعی طور پر کوئی اہم رول ادا نہ کرسکیں۔ لیکن اس اقدام کو شیڈٰیولڈ کاسٹ کی سیاست اور اقتدار میں داخلا کے طور پر اہمیت دی جارہی ہے۔
واٹر پالیسی پر سندھ کے تحفظات
واٹر پالیسی پر سندھ کے تحفظات
اخبارات میں سندھ کے مختلف اضلاع میں پانی کی شدت کی خبریں شایع ہو رہی ہیں۔ اس کی وجہ ذخائر میں پانی کی قلت بتائی جاتی ہے۔ سندھ کو یہ شکایت ہے کہ مجموعی پانی کی قلت سندھ کے حص میں ڈالی جارہی ہے۔ خاص طور پر پنجاب یہ قلت شیئر کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس اثناءمیں وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل واٹر پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔ جس پر سندھ کے اخبارات نے اداریے اور مضامین لکھے ہیں۔
روزنامہ سندھ ایکسپریس لکھتا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک کے لئے واٹر پالیسی کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ حتمی منظوری کے لئے یہ مسودہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل واٹر پالیسی میں پانی سے متعلق معاملات خاص طور پر مستقل کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے سفارشات مرتب کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے بحران کو حل کرنے کے لئے نہ صرف بڑے ڈیم بنانا ضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ پانی کے استعمال کو بھی بہتر بنانا پڑے گا۔ اس پالیسی میں پانی سے متعلق وفاقی اور صوبائی سطح کے اداروں کی صلاحیت بڑھانے اور ان کو مزید رقومات کی فراہمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اور وفاقی خواہ صوبائی سطح پر نئے ادارے قائم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ واضح رہے کہ واٹر پالیسی سے متعلق سندھ کی تجاویز کو یکسر نظرانداز کیا گیا۔ اس کا خدشہ میڈیا میں شروع سے ظاہر کیا جارہا تھا۔ اگر سندھ کی تجاویز کو سنا نہیں جاتا، ایسے میں اس کو کس طرح قومی پالیسی کہا جاسکے گا؟ سندھ نے جو تجاویز دی تھی ان میں کالاباغ ڈٰم نہ بنانے کا اہم نقطہ پالیسی کے جز کے طور پر رکھنا شامل تھا۔ لیکن سندھ کی اس اہم تجویز کو سفارشات کا حصہ نہیں بنایاگیا۔ جبکہ مسودے میں نام لئے بغیر بڑے ڈیموں کی تعمیر کا ذکر موجود ہے۔ وفاقی حکومت واٹر پالیسی کو قومی قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر اس پالیسی میں سندھ کے تحفظات اور خدشات کو ایڈریس نہیں کیا جاتا تب تک اس پالیسی کو قومی نہیں کہا جاسکتا۔ پالیسی میں اس امر کی واضاحت کی جانی چاہئے کہ بڑے ڈیموں سے مراد کیا ہے؟ پانی وفاق کی یکجہتی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ وار پالیسی مرتب کرتے وقت اگر چھوٹے صوبوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا گیا، آگے چل کر بڑے مسئلے کھڑے ہوںگے۔ لہٰذا ایسے منصوبوں کو پالیسی کا حصہ نہیں بنانا چاہئے جو متنازع ہوں اور جن پر اتفاق رائے نہ ہو۔
ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی
ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی
روزنامہ کاوش نے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی کی نشاندہی ہے ۔ اخبار کے مطابق یہ ایک تحقیات میںانکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2016-15 میں خرید کی گئی ادویات کی ڈرگ لیبارٹری سے معائنہ نہیں کرای گیا۔ ملیریا کنٹرول پروگرام میں خریدی گئی ادویات کا بھی لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کرایا گیا۔ مختلف ہسپتالوں کے لئے خریدی گئی میڈیکل گیسز کی خریداری میں بھی بے قاعدگی۔اس کے علاوہ اخبار نے بنیادی سہولیات کی فراہمی والے منصوبوں میں بھی کرپشن کی نشنادہی کی ہے۔ جس کے مطابق واٹر سپلائی، ڈرینیج اور سولر منصوبوں میں کرپشن اکثر منصوبے صرف کاغذوں میں موجود ہیں۔ 152 میں سے 117 منصوبے مکمل بتائے گئے جن کے لئے روزانامہ عوامی آواز لکھتا ہے کہ صوبے کے بڑے شہروں میں قبضے کی جنگ شروع ہو چکی ہے بعض سیاسی جماعتوں نے میمبر سازی مہم شروع کردی ہے۔
خسرہ پھیلنے پر تشویش
خسرہ پھیلنے پر تشویش
روزنامہ عبرت صوبے کے مختلف علاقوں میں بچوں میں خسرہ پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ انتظامیہ اور خود والدین کی لاپروائی کی وجہ سے بچوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس سطح پر خسرہ پھیلنے کی وجہ سے حفاظتی ٹیکے کے معیار پر سوالات کئے جارہے ہیں۔ ہر سال صحت کی مد میں ارب ہ روپے مختص کئے جاتے ہیں۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں صرف خسرے جیسے مرض پر بھی قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔ تو باقی امراض سے چھٹکارہ دور کی بات ہے۔ ایک طرف یہ صورتحال ہے کہ والدین میں امراض سے متعلق آگاہی نہیں، دوسری جاب محکمہ صحت کیا نتظامیہ کی کارکردگی بہتر نہیں، تیسرے یہ کہ حفاظتی ٹیکوں کا معیار بھی درست نہیں۔ اسن سب نے مل کر عام لوگوں کے لئے ایک تکلیفدہ صورتحال پیدا کردی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خود خسرے کی بیماری کی وجہ سے اموات واقع نہیں ہوتی، بلکہ بچوں کی کمزوری اور غذائیت کی قلت کی وجہ سے بیماری کے حملے میں شدت آجاتی ہے۔ جن بچوں میں بعض اہم وٹامن کی کمی ہوتی ہے ان پر خسرے کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اور وہ کمزوری اور خسرے کے بعد کسی دوسری بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذمہ داران اور عوامی نمائندگی کے لوگ یہ بات سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر صوبے میں بچوں کی صحت پع توجہ دے اور بچوں میں غذائیت کی کمی اور خسرے کے بعد پیدا ہونے والے امراض سے متعلق آگاہی اور علاج کا بندوبست کرے۔ حکومت کو بطور مجموعی خسرے کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانی چاہئے۔ یہ اقدامت کر کے حکومت خاص طور پر دیہی علاقوں میں اپنے وجود کا اھساس دلائے۔ حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف لوگ تکلیف بھگتتے ہیں بلکہ حکومت کے بارے میں بھی کوئی اچھا تاثر نہیں رکھتے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض توہمات کا بھی دروازہ کھل جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment